گہرا رشتہ

قسم کلام: اسم مجرد

معنی

١ - قریبی تعلق، مضبوط ربط۔  وقت کے پیکاں بے شک تن پر آن لگے دیکھو اس لمحے سے کتنا گہرا رشتہ ہے      ( ١٩٨٢ء، ساز سخن بہانہ ہے، ٣٢ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'گہرا' کے ساتھ فارسی اسم 'رشتہ' لگانے سے مرکب 'گہرا رشتہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "ساز سخن بہانہ ہے" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر